گوجرخان میں معمولی تنازعہ پر دوکاندار کی پڑوسی دوکانداروں پر اندھا دھند فائرنگ، پولٹری ڈیلرجاں بحق‘ باپ بیٹے سمیت تین افراد زخمی

ہفتہ 5 مئی 2018 21:50

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) معمولی تنازعہ پر دوکاندار کی پڑوسی دوکانداروں پر اندھا دھند فائرنگ ،پولٹری ڈیلرجاں بحق جبکہ باپ بیٹا سمیت تین افراد زخمی ‘ملزم موقع سے فرار، دوزخمیوں کوشدیدزخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی‘ دن دیہاڑے فائرنگ سے تاجر قتل پر شہر بھر میں تشویش‘ ایس ایچ او اشتیاق مسعود چیمہ کے مطابق سروس روڈ کے کنارے کتھولک چرچ کے باہر واقع مارکیٹ میں ٹائر پنکچر والے ملک راشد نے اپنے پڑوسی عرفان قریشی پولٹری ڈیلر اور محمد سلیم پھول سائیکل ورکس والے پر اچانک اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں عرفان قریشی محمد سلیم اور اس کا بیٹا طیب اور راہگیر سہیل شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر عرفان قریشی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا جبکہ محمد سلیم اور اس کے بیٹے طیب سلیم کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔

ادھر پولٹری ڈیلر عرفان قریشی کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی ۔ تاجر برادری نے دن دیہاڑے تاجر کے قتل پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :