وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو اہم ترین سیاسی مشورہ دے ڈالا

میں خطرناک اور نواز شریف بھولا ہے، خان صاحب کو چاہیے کہ عمران خان سے صلح کر لے،شہباز شریف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ مئی 21:14

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو اہم ترین سیاسی مشورہ دے ..
رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے عمران خان کو اہم ترین سیاسی مشورہ دے ڈالا۔۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں خطرناک اور نواز شریف بھولا ہے، خان صاحب کو چاہیے کہ عمران خان سے صلح کر لے۔تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے میں مشغول ہیں ۔

دوسری جانب متعلقہ اداروں اور سیاسی جماعتوں نے بھی عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔ایک طرف عوامی جلسے عوام کی رائے کو اپنی جانب راغب کر رہے ہیں تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے وعدے اور منشور بھی عوام کا رخ اپنی جانب کرنے میں بھر پور کردار ادا کرر ہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر برتری لے جانے کے لیے ایک دوسرے پر الزامات بھی عائد کرتی نظر آتی ہیں،ایسی صورتحال میں کہ جب انتخابات کا میدان سجنے والا ہے ،اسوقت پنجاب میں 2 ہی پارٹیاں چوٹی کی سیاست میں نظر آ رہی ہیں۔

ایک تحریک انصاف اور دوسری مسلم لیگ ن ہے۔۔عمران خان اس وقت اپنی بھرپور بیان بازی سے مسلم لیگ ن اور اسکی مرکزی قیادت کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔چند دن پہلے عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شہباز شریف ،،نواز شریف سے زیادہ خطرنا ک ہیں۔۔عمران خان کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے اور خواجہ فرید یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نوازشریف سے خطرناک آدمی ہے, خان صاحب کواب پتا چلا،،نوازشریف بیچارا بھولا اور شریف آدمی ہے جبکہ میں خطرناک ہوں, اگر یہ بات ہےتو خان صاحب نوازشریف سے صلح کرلیں , عمران خان یاد رکھیں خطرناک آدمی یونیورسٹی، ہسپتال اورسڑکیں بناتا رہے گا.