پارٹی کے انتخابی منشور کی تشکیل دیدی گئی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

ہفتہ مئی 21:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے انتخابی منشور کی تشکیل دی گئی ہے جو 2018ء کے انتخابات کے حوالے سے منشور مرتب کرے گی کمیٹی کے سربراہ پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ہونگے ،ممبر میں ملک نصیر احمد شاہوانی ، غلام نبی مری ، شکیلہ نوید دہوار ، ڈاکٹر شہناز بلوچ ، ثناء بلوچ شامل ہیں اعلامیہ میں تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکرٹریز م آرگنائزرز ، ڈپٹی آرگنائزرزکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی منشور کے حوالے سے اپنی تحریری تجاویز کمیٹی کے سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کو ایک ہفتے میں ارسال کر دیں ۔

متعلقہ عنوان :