فاروق ستار نے درست کہا ہے کہ میں ناتجربہ کار سیاست دان ہوں اب سیاست فاروق ستار سے سیکھوں گا، کامران ٹیسوری

عام کارکن کی طرح تلاشی دے کر جلسے میں آیا ہوں، آج اندازہ ہوگیا کہ کارکن کتنی مشکل اٹھاکر جلسے میں آتا ہے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 5 مئی 2018 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فاروق ستار نے درست کہا ہے کہ میں ناتجرکار سیاست دان ہوں اب سیاست فاروق ستار سے سیکھوں گا۔

(جاری ہے)

ایف سی ایریا ٹنکی گروانڈ جلسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج پر تو نہیں کارکنان کے درمیان ضرور عزت مل رہی ہے،فاروق ستار نے درست کہا کہ میں ناتجربہ کار سیاستدان ہوں، اب میں فاروق ستار سے سیاست سیکھوں گا، انہوں نے کہا کہ سیاست سیکھ کر کارکنان کے حقوق غضب کرنے والوں کا مقابلہ کروں گا۔

عام کارکن کی طرح تلاشی دے کر جلسے میں آیا ہوں، آج اندازہ ہوگیا کہ کارکن کتنی مشکل اٹھاکر جلسے میں آتا ہے۔جلسے گاہ میں نہ پانی ہے اور نہ دیگر سہولتیں ہیں، کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیج پر کارکنان کی طاقت کے ذریعے پہنچوں گا، میرا چہرہ خوشی سے مہک رہا ہے، پیپلز پارٹی کے دن گنے جاچکے ہیں، یہ شہر ایم کیو ایم کا ہے۔