بحریہ ٹان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں، انیس قائم خانی

امید کرتے ہیں کہ غریب اور مڈل کلاس خاندان جنہوں نے اپنی تمام تر جمع پونجی بحریہ ٹان میں لگا دی تھی ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) صدر پی ایس پی انیس قائم خانی نے بحریہ ٹان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سارے معاملے کی انتظامی تحقیقات ہونا اشد ضروری ہیں تاکہ صوبائی حکومت اور ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے خلاف بدعنوانی اور کرپشن کی ململ تحقیقات کی جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت اور وزیراعلی کی موجودگی میں اتنی بڑی بیقاعدگی کی گئی اسی لئے ناممکن ہے صوبائی حکومت اور ایم ڈی اے کے افسران اس میں برابر کے ملوث نہ ہوں۔

انیس قائم خانی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سپریم کورٹ نے عملدرآمد بینچ تشکیل کردی ہے جو پلاٹوں کی خریدو فروخت کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ غریب اور مڈل کلاس خاندان جنہوں نے اپنی تمام تر جمع پونجی بحریہ ٹان میں لگا دی تھی ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور ایسے لوگوں کو ذہنی اور معاشی اذیت سے بچایا جائے گا۔