پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے معروف شخصیت نعیم بخاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے خیریت دریافت کی

ہفتہ مئی 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے سیکریٹری جنرل رضا ہارون نے معروف شخصیت نعیم بخاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی جانب سے خیریت دریافت کی، گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری نے سید مصطفی کمال اور پی ایس پی کے وفد کا اسپتال آمد پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر رضا ہارون نے نعیم بخاری کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی یوکے کے ذمہ داران نے بھی لندن کے مقامی اسپتال میں نعیم بخاری کی عیادت کی اور پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کی جانب سے خیریت دریافت کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پاک سر زمین پارٹی کے وفد میں صدر چوہدری الطاف شاہ انفارمیشن سیکرٹری یوکے امیر فیصل، نائب صدر نعیم آفاق، جوائنٹ جنرل سیکریٹری ریحان آرائیں شاملِ تھے۔