میٹروویل کے علاقہ میں واٹربورڈ کی 12 قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، مرمت کے کا م کا آغاز کردیاگیا

ہفتہ مئی 21:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) میٹروویل کے علاقہ میں واٹربورڈ کی 12 قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ، ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایت پر متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے کا م کا آغاز کردیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی دوپہر میٹروویل کے علاقہ میں واٹربورڈ کی پانی کی لائن پریشر بڑھ جانے کے باعث پھٹ گئی ، اس کی اطلاع ملتے ہی ایم ڈی واٹربورڈ نے متعلقہ انجینئرز او رافسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے اور متاثرہ لائن کی فوری مرمت کی ہدایت کردی ،واٹربورڈ کے عملے نے بھاری مشینری اور افرادی قوت کی مددسے پھٹنے والی لائن کی مرمت کا آغاز کردیا ہے ،لائن میں پانی ہونے کی وجہ سے مرمت میں24گھنٹے درکار ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :