ایم کیوایم کا ٹنکی گراؤنڈ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

اب ٹنکی گراؤنڈ کا نام شہدائے اردو گراؤنڈ رکھا جارہا ہے،پورا سندھ پوچھ رہا ہے کہ روٹی، کپڑا اورمکان کب ملےگا؟ میئر وسیم اختر کا عوامی جلسے سے خطاب

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ مئی 21:48

ایم کیوایم کا ٹنکی گراؤنڈ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 مئی 2018ء) : میئر کراچی وسیم اختر نے ٹنکی گراؤنڈ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹنکی گراؤنڈ کا نام شہدائے اردو گراؤنڈ رکھا جارہا ہے،پورا سندھ پوچھ رہا ہےکہ روٹی، کپڑا اورمکان کب ملےگا؟ انہوں نے آج ایم کیوایم کے ایف سی ایریا ٹنکی گراؤنڈ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا سندھ پوچھ رہا ہے کہ روٹی، کپڑا اورمکان کب ملے گا؟ بلاول بھٹو وزیراعظم بننے کی خواہش رکھتا ہے۔

سینئر ساتھ بیٹھے ہیں لیکن ایک نوجوان قیادت کررہا ہے۔ جس کی زبان اور بات کی کسی کوسمجھ نہیں آتی بلکہ دیکھ کرتقریر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے کئی بارحکومت میں آگئےاور کتنا اقتدارمیں آئیں گے؟ وزیر اعلیٰ اندرون سندھ سے منتخب ہوکریہاں حکمرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی نے کہا کہ عدالت سوال کررہی ہے صاف پانی کیوں نہیں فراہم کیا جارہا؟ بلدیاتی ادارے ہم سے کیلئے گئے،ان کوصرف ٹھیکے دینے کا شوق ہے۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ میں اختیارات کا کیس لڑ رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی نظریں اب کراچی اورحیدرآباد پر ہیں۔ اس موقع پرخواجہ اظہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو 44سال بعد لیاقت آباد یاد آیا ہے۔ لیاقت آباد والوں نے پیپلز پارٹی کو بتا دیا لیاقت آباد کیا ہے۔ فیصل سبزواری نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ٹنکی گراؤنڈ میں جلسہ کی۔

لیاقت آباد اورایف سی ایریا کے لوگوں کودھمکی سے نہیں نکالا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جلسہ کامیاب دکھانے کی کوشش کی۔ رہنماء عامر فاروق نے کہا کہ کراچی اور صوبے کے ساتھ بہت زیادتیاں کی گئیں۔ ہم حساب لیں گے لیکن حساب ووٹ کے ذریعے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم مظلوموں کی جماعت ہے اور ظالموں کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہوئی ہے۔