راولپنڈی،تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں تہرے قتل کی واردات، والدہ 2بچوں قتل

ہفتہ 5 مئی 2018 21:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) تھانہ ڈومیلی کے علاقے میں تہرے قتل کی واردات میں والدہ کو 2بچوں سمیت ابدی نیند سلا دیا اطلاعات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کے گائوں پھڈیال میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کر دی جس سے نرگس زوجہ ساجدمحموداس کا بیٹاذیشان ساجد اوربیٹی بسمہ ساجدشدید زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تینوں جان کی بازی ہار گئے پولیس نے تینوں مقتولین کی میتیں تحویل میں لے لی ہیں تاہم پولیس کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔