ڈیرہ بگٹی میں4 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے ضلع ڈیرہ بگٹی میں4 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی اور ارد گرد نواح میں ہفتہ کو زلزلے کے چار جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے نکل آئے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :