پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس

ہفتہ مئی 22:18

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس
لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر چوہدری شافے حسین کی صدات میں لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تمام یونٹوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے سپر کبڈی لیگ کو کبڈی کی ترقی کے لئے اہم قدم قرار دیا ۔

(جاری ہے)

جنرل کونسل نے چند اتھلیٹس کی طرف سے غیر منظور شدہ قومی اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کا نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ۔جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کبڈی فیڈریشن ہی ہر سٹائل کی کبڈی کی قانونی باڈی ہے اور غیر قانونی باڈیز کے خلاف ہر طرح کا ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :