ہلال احمر کی جانب سے صحافیوں کیلئے دو روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا اہتمام

ہفتہ 5 مئی 2018 22:25

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ہلال احمر پنجاب کی جانب سے صحافیوں کیلئے دو روزہ فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ مری ٹرینگ سینٹر میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے صحافیوں کو کرنٹ لگنے‘ دل کا دورہ پڑنے ،کٹ لگ جانے سے خون کے بہائو کو روکنے جیسے اہم موضوعات کے متعلق فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی ۔اس موقع پر ملٹی میڈیا کا بھی استعما ل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شرکا نے حاصل کردہ تربیت کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ ٹریننگ کے اختتام پر سیکر ٹری ہلال احمر پنجاب ڈاکٹرشوکٹ علی نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شوکت علی نے ہلال احمر پنجاب کے چئیرمین میاں محمد حنیف کو مبارکبا دی ۔ہلال احمر بلا امتیاز بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کے مشن پر کاربند ہے ۔تقریب کے اختتام پر صحافیوں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :