بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں جلسہ کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں،میر حاجی علی مدد جتک

ہفتہ 5 مئی 2018 22:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں جلسہ کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں کامیاب جلسے پر پارٹی عہدیداروں ، کارکنوں اور سیکورٹی دینے پر انتظامیہ کا شکر گزار ہوں کہ کامیاب جلسے پر ہمارا ساتھ دیکھ کر کوئٹہ کے شہریوں نے جمہوری روایات کی پاسداری کر دی اپنے جاری کر دہ بیان میں علی مدد جتک نے کہا ہے کہ ہا کی گرائونڈ میں پیپلز پارٹی نے تاریخی جلسہ کر کے مخالفین کی نیندیں حرام کر دی گئی اور ہم نے جمہوری روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے کامیاب جلسہ کیا ہم سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کے عوام نے جس طرح پیپلز پارٹی کے جلسے کو سپورٹ اور کامیابی سے ہمکنار کیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہے پارٹی کارکنوں ، عہدیداروں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کر تے ہیں جنہوں نے دن رات محنت کر کے جلسے کو کامیاب بنایا کیونکہ پشتون وبلوچ عوام نے ہمیشہ مہمانوں کو عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا ہے اور سیکورٹی دینے پر انتطامیہ اور دیگر تمام اداروں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کر کے بلاول بھٹو کو سیکورٹی اور جلسے کو کامیاب کرانے میں جس طرح تعاون کیا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہے انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی ایک قوت بن کر ابھرے گی انہوں نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کے مسائل دور کر دے اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے باقی تمام سیاسی جماعتیں ناکام ہو چکی ہے پیپلز پارٹی ہی بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردا رادا کر سکتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان اور خاص کر کوئٹہ کے عوام جلسے کی کامیابی کی طرح عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے ۔