انگلینڈ میں نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف دوسرا ٹور میچ ،

قومی مڈل آرڈر بلے بازوں نے گرین شرٹس کی لاج رکھ لی

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 مئی 2018 22:45

انگلینڈ میں نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف دوسرا ٹور میچ ،
نارتھمپٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5مئی 2018ء) قومی مڈل آرڈر بلے بازوں کے شاندار بیٹنگ کے باعث نار تھمپٹن شائر کیخلاف ٹور میچ میں گرین شرٹس کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے ۔ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے 6رنز کے سکور پر اپنی اننگز شروع کی تو اظہر علی اور امام الحق کریز پر موجو د تھے ، دونوں اوپنرز بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور پہلے اظہر علی 9رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور پھر امام الحق 11رنز بنا کر پوویلین چلتے بنے ۔

اس موقع پر حارث سہیل نے اسد شفیق کے ساتھ ملکر تیسری وکٹ کی شراکت میں محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم کھانے کے وقفے کے بعد دونوں بلے باز وں نے تیزی سے سکور آگے بڑھانا شروع کیا ، اس دوران حارث سہیل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 26ویں ففٹی مکمل کی ، حارت سہیل 79رنز بنا کر پوویلین لوٹے جس کے بعد اسد شفیق نے بابر اعظم کے ساتھ ملکر سکور تیزی سے آگے بڑھایا،بابر اعظم اچھی فارم میں نظر آئے اور اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 15ویں نصف سنچری بھی مکمل کی ،اسد شفیق نے بھی اس دوران اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی 20سنچری مکمل کی ،دونوں بلے بازوں کی درمیان چوتھی وکٹ کی پارٹنر شپ 110رنز تک پہنچی تو بابر اعظم 57رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد بھی محض8رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ شاداب خان 3اور فہیم اشرف10رنز بنا کرپوویلین لوٹے،دن کے اختتام تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 7وکٹوں پر 357رنز سکور کرلیے تھے ،اسد شفیق 135اور محمد عامر12رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔اس سے پہلے نارتھمپٹن شائر کاﺅنٹی کیخلاف ٹور میچ میں قومی ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی بہترین باﺅلنگ کا کارنامہ سر انجام دیا ۔

نارتھمپٹن شائر کے کپتان روب نیوٹن نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو راحت علی نے بین ڈکٹ کو آﺅٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلائی جس کے بعد لیوک پراکٹر رن آﺅٹ ہوگئے ۔اس کے بعد زخمی یاسر شاہ کی جگہ قومی ٹیم میں شامل کیے گئے لیگ سپنر شاداب خان نے اپنا جادو جگانا شروع کیا اور 19اوورز میں 77رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو پوویلین چلتا کیا ۔یہ شاداب خان کی فرسٹ کلاس کیریئر میں اننگز میں گئی بہترین باﺅلنگ ہے ،شاداب خان کی اس شاندار باﺅلنگ کے باعث نارتھمپٹن شائر کی پوری ٹیم 259رنز پر پوویلین لوٹ گئی اور خراب روشنی کے باعث دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 6رنز بنا لیے تھے

متعلقہ عنوان :