چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نی 7مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے 6 بنچ تشکیل دے دیئے

ہفتہ 5 مئی 2018 22:51

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نی 7مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتہ کے دوران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نی 7مئی سے شروع ہونے والے 5روزہ عدالتی ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے کچھ ردو بدل کے ساتھ 6 بنچ تشکیل دے دیئے ہیں، بنچ اول چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن ،بنچ دوئم جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ، بنچ سوئم جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منصور علی شاہ ، بنچ چہارم جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس فیصل عرب،بنچ پنجم، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم جبکہ بنچ ششم جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔