کراچی اور خصوصا" لیاقت آباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو رد کردیا، ترجمان پیپلزپارٹی

نفرت کا نعرہ لگا کر جلسہ کرنے والی جماعت سندھ بھر سے کارکن بلانے پر بھی پنڈال بھر نہ سکی،عاجزدھامراہ کا ایم کیوایم کے جلسے پر ردعمل

ہفتہ مئی 23:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان عاجر دھامرا نے ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کی جانب سے لیاقت آباد میں کئے جانے والے جلسہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور خصوصا" لیاقت آباد کے عوام نے نفرت کی سیاست کو رد کردیا، ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ نفرت کا نعرہ لگا کر جلسہ کرنے والی جماعت سندھ بھر سے کارکن بلانے پر بھی پنڈال بھر نہ سکی، آج کے متحدہ کے جلسے نے یہ ثابت کردیا کہ کراچی میں اب نفرت کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں رہی انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اردو بولنے والے اب بلاول بھٹو کی قیادت میں محبت کی سیاست کریں گے۔

(جاری ہے)

متحدہ والے جو بھی کارڈ استعمال کریں عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں۔