اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت ماہ رمضان کی آمدکے سلسلے میں "استقبالِ رمضان"مہم کا آغاز کردیا گیا

ماہ رمضان کا استقبال نبی کریم ﷺ کی سنت ہے ،اسلامی جمعیت طلبہ اپنی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے "استقبالِ رمضان"مہم بھرپوراندازمیں چلائے گی، اسدقریشی

ہفتہ مئی 23:03

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے تحت ماہ رمضان کی آمدکے سلسلے میں "استقبالِ رمضان"مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں ،اضلاع ،مقامات اور رہائشی حلقہ جات کیلئے خصوصی پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں، "استقبالِ رمضان"مہم کی مناسبت سے خصوصی لیکچرز،ملٹی میڈیا ورکشاپ،دورس قرآن و حدیث اور تبلیغی مہمات کے ذریعے طلبہ اور نوجوانوں کو ماہ رمضان کی اہمیت وافادیت سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ماہ مبارک کو بہتر سے بہتر انداز میں گزارنے کیلئے تیار کیا جائے گا، ان پروگرامات سے معروف اسکالرز،مربین اور ارکان شوریٰ خطاب کریں گے، اس سلسلے میں مہم کی خصوصی تشہیر بھی جاری ہے اور جمعیت کی طرف سے خصوصی ہینڈبلز،کتابچے تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ مساجد،تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر ماہ رمضان کے حوالے سے آیات اوراحادیث پر مشتمل بینرز،پینافلیکس اور پوسٹرزآویزاں کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طلبہ سندھ کے ناظم اسدعلی قریشی کا استقبالِ رمضان"مہم کے حوالے کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے ایک بار پھر ماہ رمضان ہماری زندگیوں میں سایہ فگن ہورہا ہے۔یہ ماہ مبارک قرآن اور تزکیہ نفس کا مہینہ ہے۔بندے کا اپنے رب کے ساتھ تعلق کا بہترین موقعہ ہے۔ماہ رمضان کا استقبال نبی کریم ﷺ کی سنت ہے اور الحمداللہ اسلامی جمعیت طلبہ بھی اپنی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے "استقبالِ رمضان"مہم بھرپوراندازمیں چلائے گی، انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کی حقیقی روح تک پہنچنے اور اس کے پیغام کو اچھے اندازمیں سمجھنے کیلئے "استقبالِ رمضان"مہم شروع کی جارہی ہے۔

ماہ رمضان رحمت ،برکت اور مغفرت کا مہینہ ہے جس کو بہتر سے بہتر انداز میں گزارنے کی ضرورت ہے، مہم کے دوران بڑی تعدادمیں طلبہ سے رابطے کیے جائیں گے جبکہ رمضان کے دوران عوامی افطار پارٹیوں ، نوافل ، دروس ،تراویح اور شب بیداریوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :