کسی بھی قوم کی تر قی میں تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے،ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی

ہفتہ مئی 23:03

وہاڑی۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی تر قی میں تعلیم بنیادی حیثیت رکھتی ہے ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر ین انداز میں آبیاری کر نی ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی بھر پور خد مت کر سکیںہمیں کو الٹی ایجو کیشن اور بچوں کی کر دارسازی پر خصو صی توجہ دینی کی ضرورت ہے تعلیمی اداروں کا نظم و ضبط مثالی ہو نا چا ہیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے مز ید کہا کہ پرائیو یٹ سکول ما لکان کو چا ہیے کہ وہ حکو مت کی طر ف سے بنا ئے گئے اصول و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کر یں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو مطلوبہ معیار کے مطابق بنا یا جائے صفائی کا خاص خیال رکھا جائے بچوں کو پینے کا ٹھنڈا اور صاف پانی میسر ہو اسی طرح بلڈنگز کے معیار کا سرٹیفیکٹ حا صل کیا جائے تاکہ طلبا و طا لبات کو مطلوبہ معیار کے مطابق تعلیمی سہو لیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :