پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر وضاحت و انتباہ اور اظہار وجوہ کے نوٹس کا اجراء

ہفتہ 5 مئی 2018 23:04

سکھر۔ 5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پولیو مہم میں ناقص کارکردگی پر ضلع سکھر میں 24،گھوٹکی میں 8اور ضلع خیرپور میں 7ایکسپلنیشنز( وضاحت )اور وارننگز ( انتباہ ) جاری کی گئیں ،جبکہ سکھر میں 2اور گھوٹکی میں 5لوگوں کو شوکاز( اظہار وجوہ )نوٹس جاری کئے گئے ،اسی طرح ضلع گھوٹکی میں 18فوکل پرسنز اور دیگر اسٹاف کے ڈی ڈی ایم کارڈ اسٹاپ کئے گئے تھے، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات ایڈیشنل کمشنر -۱ سکھر فرحان احمد نے کمشنر سکھر کی زیر صدارت انسداد پولیو کیلئے سکھر ڈویژنل ٹاسک فورس کے منعقدہ ایک اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی، انہوں نے مذید بتایا کہ پولیو کیخلاف جاری مہم کے دوران گزشتہ ماہ اپریل 2018میں ضلع گھوٹکی میں 4221،خیرپورمیں 4659اور ضلع سکھر میں 3546مسنگ چلڈرن تھے ،جبکہ غیرموجود بچوں کی شرح گھوٹکی میں 3خیرپور میں 14اور ضلع سکھر میں 23فیصدرہی ،اسی طرح خیرپور کے لقمان اور بخاری یونین کونسلزاور سکھر کی لونگ بھٹی یونین کونسل میں کارکردگی بہتر نہیں تھی ۔

متعلقہ عنوان :