ڈپٹی میئر طارق چوہان سے چیف آفیسر آصف علی و دیگر افسران کی ملاقات

ہفتہ مئی 23:04

سکھر۔ 5مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی میئر طارق چوہان سے چیف آفیسر آصف علی اور افسران نے ملاقات کی اور انہیں مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کا اظہار کیا ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ڈپٹی میئر نے واٹر ورکس انجینئر اکرم عباسی کو سختی سے تاکید کی ہے کہ پانی کی فراہمی کو جلد از جلد معمول پر لائیں جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے ان پر خاص توجہ دی جائے انہیں نے واٹر ورکس کے افسران و اسٹاف کو مناسب حکمت عملی وضع کرنے اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اقدامات کی تاکید کی تاکہ پانی کی ہر علاقہ میں فراہمی معمول پرآئے۔

متعلقہ عنوان :