سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں، فواد چوہدری

غیر ملکی اقامہ جیب میں رکھ کر احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں تجربے کے نام پر شریفوں نے "درباری" اور دربان" قوم پر مسلط کئے ،قوم انکے "تجربی" اور "سیاست" دونوں سے پناہ چاہتے ہیں احسن اقبال اقامہ چھوڑیں سیاست ہم سکھا دیں گے ،بیان

ہفتہ مئی 23:48

سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، احسن اقبال اسے سیاست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سعودی عرب میں گارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں۔غیر ملکی اقامہ جیب میں رکھ کر احسن اقبال کو دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے احسن اقبال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جو اقامے جنتی ہے۔

(جاری ہے)

تجربے کے نام پر شریفوں نے "درباری" اور دربان" قوم پر مسلط کئے۔قوم انکے "تجربی" اور "سیاست" دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان قوم کا انتخاب اورانشا ء اللہ مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔اللہ پاک کے فضل سے اب اس ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے۔۔احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے۔انہوں نے احسن اقبال کو مشورہ دیا کہ وہ اقامہ چھوڑیں سیاست ہم سکھا دیں گے۔ کرپشن،، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی اب مزید کوئی گنجائش نہیں۔