کینٹ ڈویژن پولیس نے ماہِ اپریل کے دوران22 گینگز کے 53 ممبران کو گرفتار کر کے 32 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر لی۔

ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئی123 مقدمات درج

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

لاہور۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) کینٹ ڈویژن پولیس نے ماہِ اپریل کے دوران22 ڈکیت گینگزکے 53 ممبران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی ہوئی 32 لاکھ سے زائد رقم برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئی123 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 10 رائفلز، 10 بندوق، 02 کلاشنکوف، 92 پسٹلز اور1130 گولیاں برآمد کر لیں۔

منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کے دوران144مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سی60کلو سے زائدچرس اور1630 لٹرشراب برآمد کی ۔اسی طرح گذشتہ ماہ کیٹیگری Aکی21 ،کیٹیگریB کے 59 اشتہاری مجرمان اور418 عدالتی مفروران گرفتار کئے گئے۔ ماہِ اپریل میںکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 47اور لائوڈاسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 25 مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

قمار بازی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کر کے جوئے پر لگی 213150 رقم برآمد کر لی۔

گذشتہ ماہ کے دوران کینٹ ڈویژن پولیس نے امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئی130 سرچ آپریشنز کیئے جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران 41ہزار سے زائد افراد، 80 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور 59 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی کینٹ بلال ظفر نے کہا کہ کینٹ ڈویژن میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جرائم کیخلاف جاری کارروائیوںکو مزید تیز کریں۔