کوئٹہ،کوئلے کی 2کانیں بیٹھ جانے کے باعث 16کان کن جاں بحق ،

14کو زندہ نکال لیا گیا ،7کان کنوں کی تلاش کا کام رات گئے تک جاری

ہفتہ مئی 23:50

کوئٹہ،کوئلے کی 2کانیں بیٹھ جانے کے باعث 16کان کن جاں بحق ،
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلہ کی 2کانیں بیٹھ جانے کے باعث 16کانکن جاں بحق جبکہ 14کو زندہ نکال لیا گیا اب بھی مزید 7کانکن ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں راجہ اور میر مائنز کمپنی کی 2کوئلے کی کانیں بیٹھ جانے کے باعث مجموعی طور پر 37کانکن کانوں میں پھنس گئے جن میں سے 16کانکن جاں بحق ہوگئے جن میں سے 9کانکنوں کی شناخت رحیم ، محمد بشر،عبدالوحید، خالد، نصراللہ ، عبداللہ خان ،عبدالحق ، لیاقت علی ،عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 14کانکنوں کو زندہ نکال کر بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جن میںفضل واحد، احسان اللہ ، آفتاب حسن ، عبدالسلام ، بخت زمان ، مفتاب،حضرت حسین ، گل فیروز ، گل زادہ ،سلطان ملک ، فرمان علی شامل ہیں جبکہ مزید 7کانکن کان میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالے کے لئے ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے، انسپکٹر مائنز اور ایف سی ،لیویز کے افسران ا ور جوان ہفتہ کی رات گئے تک ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے۔