فرنٹیر کور بلوچستان نے مختلف کارروائیوں کے دوران دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ قبضے میں لے لیا

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) فرنٹیر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی ، قلعہ سیف اللہ ، کچلاک اور مچھ میں کارورائیوں کے دوران دھماکہ خیز مواد اوراسلحہ قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو فرنٹیر کور بلوچستان نے ڈیرہ بگٹی ،قلعہ سیف اللہ ، کچلاک اور مچھ میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 70کلو گرام دھماکہ خیز مواد ، چائینیز ایل ایم جی ، ہینڈ گرینڈز اور دیگر تخریبی مواد قبضے میں لے لیا جو نامعلوم دہشت گردوں نے تخریب کاری میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :