صحت اور علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے،قائم مقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید درانی

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) قائمقام گورنر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی نے کڈنی سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے آپریشن تھیٹر ، ڈائلاسز سینٹر ، او پی ڈی ، میل اینڈ فیمل وارڈ اور لیبارٹریز کامعائنہ کیا اورمریضوں کے درمان کیلئے دستیاب سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ قائمقام گورنر کو بتایا گیا کہ کڈنی سینٹر میں صوبے بھر سے ہزاروں مریضوںکا علاج کیا جاتا ہے ان میں سے بیشتر مریض(7) سات ہزار اروپے کے ڈائیلاسز کے اخراجات کی استطاعت نہیں رکھتے جبکہ کڈنی ہسپتال میں بلا امتیاز بالکل مفت علاج کیا جاتا ہے۔

راحیلہ حمیدخان درانی نے ادارے کی مالی مشکلات ، بجٹ اور مشینری کے حوالے سے یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

صحت اور علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی موجودہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے تاہم حکومت کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کے مخیر حضرات کا بھی انسانی فریضہ ہے کہ غریب اور نادار مریضوں کے علاج و معالجے کو یقینی بنانے کیلئے یہ فرض ادا کریں ۔

بعدا زاں قائمقام گورنرکو کڈنی ہسپتال کی کارکردگی اور ڈاکٹروں او ر دیگر اسٹاف کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا ۔ قائمقام گورنر نے ان کو درپیش مشکلات کو غور سے سنا اور ادارے کی جانب سے فراہم کردہ سہولتوں اور ہسپتال کے احاطے میں مثالی صحت و صفائی کو برقرار رکھنے پرکڈنی سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر عبدالکریم زرکون اور ڈاکٹر عبدالرحمان میا خیل سمیت تمام متعلقہ اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا ۔