تعلیم حاصل کئے بغیر کوئی بھی قوم یا ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال کاکڑ

ہفتہ 5 مئی 2018 23:50

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بلال خان کاکڑ نے جامعہ بلوچستان سے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کی اہمیت ہم سب پر عیاں ہے۔ ہمارا دین بھی ہمیں یہی کہتا ہے کہ ہم تعلیم کو مقدم رکھیں اور تعلیم ہر انسان کیلئے زیور کی مانند ہے۔ اقوام کی ترقی ، میں تعلیم کا کردار انتہائی اہم ہے ۔

(جاری ہے)

تعلیم حاصل کئے بغیر کوئی بھی قوم یا ملک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتے ۔ تعلیم انسانیت کی معراج ہے ۔ تعلیم ہی انسان کو مکمل کرتی ہے تعلیم کے بغیر انسان نا مکمل اور ادھورا ہے ۔انہو ں نے کہا ہمارا صوبہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور ہم کو ترقی کی بہت ساری منزلیں طے کرنی ہیں اور ترقی کا حصول تعلیم حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ اس لئے خصوصا ً طالب علموں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حصول تعلیم کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں اور دن رات تعلیم کے حصول کیلئے ایک کردیں تاکہ ہمارا یہ پسماندہ صوبہ ترقی و کامرانی حاصل کرسکے ۔