آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ناصر عباس تارڑ کی ملاقات‘ ساتھیوں اور حامیوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اتوار 6 مئی 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منڈی بہاالدین کی یونین کونسل چوٹ دیراںکے چیئرمین ناصر عباس تارڑ نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کرکے اپنے ساتھیوں اور حامیوں کے ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سابق ایم این اے زمرد خان، عامر فدا پراچہ اور مہرین انور راجہ بھی موجود تھے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ناصر عباس تارڑ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔