پاک فوج اور فضائیہ کا جہلم فائرنگ رینجز میں سینٹرل کمانڈ مشق کے دوران مشترکہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ،چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مشق کے مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی

اتوار 6 مئی 2018 00:20

راولپنڈی۔ 5 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاک فوج اور فضائیہ کے جوانوں نے جہلم فائرنگ رینجز میں سینٹرل کمانڈ مشق کے دوران مشترکہ فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے مشق کے مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی، جب کہ چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے مشق کو پیشہ ورانہ مہارت کا حامل بنانے پر تمام رینکس کی کوششوں کو سراہا۔