خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اکیڈمک بلاکس کی افتتاحی تقریب

اتوار مئی 00:30

رحیم یار خان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تمام اکیڈمک بلاکس برائے سول ،مکینیکل ،الیکٹریکل، آئی ٹی، کمپیوٹر انجینئرنگ اور بیسک سائنسز اینڈ ہیومنیٹیز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، سینیٹر مشاہد حسین،، منسٹرہائیر ایجوکیشن رضا علی گیلانی،، چوہدری محمد منیر ہدایت اللہ، میاں امتیاز احمدMNA، چوہدری محمد شفیق منسٹر انڈسٹریز، MNAمائزہ، حمید گجر، MPAمحمود الحسن چیمہ، محمد عمر جعفر MPA، سینیٹر محمد جعفر اقبال گجر، میاں محمد خالد شاہین، کمیشنر بہاولپور کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، ڈپٹی کمیشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا ،حاجی محمد ابراہیم و دیگر سیاسی، سماجی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی،،وزیر اعلیٰ پنجاب کی یونیورسٹی آمد پر وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب نے پرتپاک استقبال کیا، وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے تمام سیاسی اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے ساتھ تمام اکیڈمک بلاکس کا خود جائزہ لیا اور یونیورسٹی کی لائبریری، لیبارٹریز اور کلاس رومز میں بھی گئے موجود طلباء و طالبات کے ساتھ گھل مل گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف طلباء وطالبات کی باتیں سن کر انہیں ہرقسم کی سہولیات فراہم کرنے کا عہد بھی کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ سے بھی ملاقات کی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی کی کامیابی میں لیڈر شپ کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی جدو جہد کو سراہا ۔

انہوں نے اساتذہ سے عہد کیا کہ اس یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ا ور اگر انہیں آئندہ حکومت میں آنے کا موقع ملا تو اس یونیورسٹی کو فنڈز فراہم کرکے ورلڈ کلاس یونیورسٹی بنائیں گے۔ اس کے بعد تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب نے اپنی تقریر یں میں طلباء و طالبات ، اساتذہ ا ور دیگر تمام شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے بارے میں آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہائر ایجوکیشن منسٹر رضاعلی گیلانی کا اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر انجینئر ڈاکٹر اطہر محبوب اور یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ مبارک باد کے حقدار ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے یونیورسٹی کو تکمیل تک پہنچایا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اعلان بھی کیا کہ اس یونیورسٹی میں فوری طور پر اساتذہ طلباء و طالبات کے لئے بین الاقوامی معیار کی رہائشوں کی تکمیل جلد از جلد مکمل کی جائے اور بڑھتی ہوئی تعداد کو مزید سہولیات دینے کیلئے چھ بسیں دینے کی یقین دہانی کرائی اور پوری یونیورسٹی کو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ کردینے کا حکم جاری کیا۔

اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے جنوبی پنجاب کے قوم سے عہد کیا کہا اگر انہیں دوبارہ حکومت میں آنے کا موقع ملا تو وہ بارہ بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی بنائیں گے۔ جس سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو نہ صرف روزگار میسر ہوگا بلکہ ملکی تعمیر وترقی میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔