مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔ میاں صہیب بخش

اتوار 6 مئی 2018 00:30

رحیم یار خان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) پاکستان ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر میاں صہیب بخش نے کہا ہے کہ صادق آباد میں مسلم لیگ ن کے کامیاب جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ملک کے ہر شہر میں مسلم لیگ ن کے جلسے نے عوام کا جوش وخروش اورجذبہ بتا رہا ہے کہ آنے والا دور بھی مسلم لیگ ن کا ہوگا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہا تھا کہ مسلم لیگ ن کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ضلع رحیم یارخان میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا سورج پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے آنے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ضلع کی تعمیروترقی اورعوام کی مثالی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :