شیخ زید ہسپتال میں ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا۔ سیمینار اور آگاہی واک منعقد

اتوار مئی 00:30

رحیم یار خان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) دنیا بھر کی طرح رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میں بھی ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا سمینار اور آگاہی واک منعقد کی گئی۔ سیمنار کا انعقاد شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے آڈیٹوریم میں ہوا، سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے کہاکہ شیخ زید ہسپتال تھیلیسیمیاسنٹر میں سندھ،، بلوچستان اور پنجاب سے بچے علاج کی غرض سے آتے ہیں اور ہمارے ڈاکٹرز کی ٹیم ان بچوں کے علاج میں خصوصی دلچسپی لیتی ہے انہوں نے کہاکہ یہ ننھے ننھے بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان بچوں کے علاج معالجے اور ان کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، انہوں نے کہاکہ اب تک 716بچے تھیلیسیمیاسنٹر میں رجسٹرڈ ہیں اورسال 2017ء میں شیخ زید ہسپتال نے چار ہزار خون کی بوتلیں ان بچوں کو لگائی ہیں جو کہ مکمل محفوظ خون تھا اور اب بچوں کے علاج معالجے کے لیے ادویات شیخ زید ہسپتال مفت فراہم کررہا ہے انہوں نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم لغاری ، اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلال غفور کی خدمات اس ضمن میں ناقابل فراموش ہیں اور انکی محنت سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہے ،انہوں نے تھیلیسیمیا سنٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملہ کی کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ پروفیسر واانچارج ہیماٹالوجی ڈاکٹر محمد بلال غفور نے تھیلیسیمیا کے مرض سے بچائو سے حاضرین کو آگاہ کیااور خون کے عطیات سے متعلق تھیلیسیمیا سنٹر اور بلڈ بنک کی کوششوں کو اجاگرکیا۔پرنسپل پروٖفیسرڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے تھیلیسیمیاکے بچوں کی خدمات سرانجام دینے والے اور اس مرض کی آگاہی فراہم کرنے پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمنٰ،ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی،پروفیسر ڈاکٹر مظہر رفیع جام، ڈاکٹر ایم آئی بابر، ڈاکٹر جمال انور، ڈاکٹرراغب اقبال،،ڈاکٹر مظہر سلیم، ڈاکٹر محمد شکیل، ڈاکٹر شمائلہ رئیس،،ڈاکٹر فرحان خانزادہ، ڈاکٹرثمریزہ ، ڈاکٹر غنوی زہرہ کو تعریفی شیلڈز اوراسناد دی گئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر سلیم لغاری نے مہمانوں کا خصوصی شکریہ، ڈاکٹر محمد عمرفاروق، ڈاکٹر رانا محمدالیاس ڈی ایم ایس کوانتظامات کی دیکھ بھال پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں بچوں کی دلچسپی کے لیے میجک شو کا بھی اہتمام کیا گیا، ڈاکٹر عبدالماجد خان، پروفیسر ڈاکٹر حسن محمود تبسم، ڈاکٹر محمد صدیق چوہدری، ڈاکٹر رضا اللہ مزاری ودیگر موجودتھے، سیمنار سے پہلے واک کا اہتمام کیاگیا جو پی پی بلاک سے شروع ہوکر آڈیٹوریم میں آکر ختم ہوئی جس میں تھیلیسیمیاکے بچے اور ان کے والدین بھی شامل تھے۔