ویگن ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی۔2 مسافر شدیدزخمی

اتوار مئی 00:30

رحیم یار خان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) رحیم یارخان سے بہاولپور جانے والی اے پی وی ویگن ٹائر پھٹ جانے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی 2مسافر شدید زخمی دیگر معجزانہ طور پر محفوظ رہے زخمی ریسکیو کی مدد سے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل رحیم یارخان سے بہاولپور جانے والی اے پی وی ویگن نمبریMNA 3752 کا اڈا چک86پی موضع کوٹ گھنیہ کے نزدیک اچانک ٹائر پھٹ گیا جس سے ویگن ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوجانے کے باعث بے قابوہوکر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار2مسافر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی ہونے والے دونوں مسافروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ویگن میں سوار دیگر مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

متعلقہ عنوان :