رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یر قان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری،ْ 60سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی

اتوار 6 مئی 2018 00:30

رحیم یارخان۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) رحیم یارخان اور اس کے نواحی علاقوں میں کالے یر قان کے باعث اموات کاسلسلہ جاری ہی60سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی جبکہ مزید3متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا کشمور (سندھ) کی رہائشی60سالہ مومک مائی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں60سالہ مومک مائی طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی ، اسی طرح 2خواتین سمیت مزید3متاثرہ افراد جن میں خان پور کی رہائشی30سالہ فر زانہ بی بی اور65سالہ فاطمہ بی بی اور ایئر پورٹ روڈ کے رہائشی 50سالہ منصور کو ورثاء نے طبی امدا دکیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :