34پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ14سے گریڈ 15میں بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچر ترقی دینے کے منظوری

اتوار 6 مئی 2018 00:30

لالہ موسیٰ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ پرموشن کمیٹی نے مختلف سکولوں میں تعینات 34پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ14سے گریڈ 15میں بطور ایلیمنٹری سکول ٹیچر ترقی دینے کے منظوری دیدی ہے، کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میںڈی ایم او وقار خاں، سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طاہر کاشف، ، ڈی ای اوز محمد پرویزو دیگر ممبران نے شرکت کی۔

کمیٹی نے تمام کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 34اساتذہ کی ترقی کی منظوری دیدی۔پرموٹ ہونیوالوں میں محمد شبیر، محمد شہباز، محمد سلیم، محمد شبیر، محمد فیاض، محمد ظہیر حسین، صغیر احمد، نوید اختر، عبدالمنان، محمد انصر، اورنگزیب، آفتاب احمد، شہباز احمد، اعجاز احمد، عبدالحمید، شبیر حسین، ضیااللہ، محمد شبیر، مظہر اقبال، محمد اقبال، زاہد حسین شاہ، مظفر علی ، محمد اختر جاوید، صفدر اقبال، اورنگزیب، ندیم افتخار، محمد سعید، ریحانہ کوثر، اسجد اقبال، سجاد احمد، نذیر احمد نعیم اختر، محدم افضال، مظہر اقبال شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف نے پرموٹ ہونیوالے اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔