ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا دورہ

اتوار 6 مئی 2018 00:30

لالہ موسیٰ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سعدیہ مہر نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر دورہ کے موقع پر اے ڈی سی فنانس گائنی وارڈ، رضیہ سلطانہ وارڈکا معائنہ کیا، مریضوں اور انکے لواحقین سے فراہم کی جانیوالی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیااور ڈاکٹرز و عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ گرمی کے پیش نظر تمام ائر کنڈیشنرز فنکشنل رکھے جائیں۔

متعلقہ عنوان :