ْ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفس کے سپرنٹنڈنٹ سرفراز احمد کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی

اتوار مئی 00:30

لالہ موسیٰ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء)ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر آفس کے سپرنٹنڈنٹ سرفراز احمد کو گریڈ 16سے گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی ہے،اس موقع پر انکے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار، ڈپٹی و اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر زعبدالرزاق شمیم، رانا عابد حسین، حماد الرسول، رضوان یوسف تارڑ، رانا زاہد نصراللہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سید وقار نقوی ، صابر علی ، محمد عمر و دیگر سٹاف نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر بابر جاوید ڈار و دیگر افسران نے سرفراز احمد کو ترقی پر دلی مبارکباد دی اور کہا کہ سرفراز احمد نہایت محنتی اور با صلاحیت آفیسر ہیں اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے اور لگن سے آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتے رہیں گے۔