ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن

اتوار 6 مئی 2018 00:30

گوجرانوالہ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) ڈی جی گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر گوجرانوالہ ترقیاتی ادارہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے بلڈنگ سیل کردی اس سلسلہ میں پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈائریکٹر انفورسمنٹ مرزا بابر بیگ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ مرزا شاہ زمان بیگ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ احسان اللہ چیمہ نے ماڈل ٹائون میں واقع پلاٹ نمبر-B 120پر غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والے پلازے کو سیل کر دیا،اور اس عزم کا اظہار کیا کہGDAکے کنٹرول ایریا میں کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :