سٹی پولیس آفیسرکی جانب سے کامونکے میں جائیداد کے تنازعہ پر تین خواتین کے قتل پرمتاثرہ اہل خانہ کو مکمل انصاف کی یقین دہانی

اتوار 6 مئی 2018 00:30

گوجرانوالہ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کامونکے میں جائیداد کے تنازعہ پر تین خواتین کے قتل پرمتاثرہ اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم کو مقامی پولیس نے زیر حراست لے لیا ہے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

بہت جلد گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جائے وقوعہ کا دورہ اور اہل خانہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سنیئر پولیس افسران بھی سی پی او کے ہمراہ تھے ۔ سی پی او نے ڈی ایس پی کامونکے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست لئے گئے ملزم سے تفتیش کر کے مفصل رپورٹ بجھوائی جائے اور مرکزی ملزم عدیل کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے فوری ریڈ کئے جائیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت پولیس کے فرائض میں شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :