نوبیاہتا دلہن کو تیزاب پلا کر ہلاک کردیاگیا ،

اتوار 6 مئی 2018 00:30

گوجرانوالہ۔5 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) نوبیاہتا دلہن کو تیزاب پلا کر ہلاک کردیاگیا ، جواں سال بیٹی کی موت پر والدین کو غشی کے دورے ،ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

محلہ جناح کالونی کے محمد انور بٹ کی بیٹی اور4بھائیوں کی اکلوتی بہن 20سالہ کائنات کی شادی چند ماہ قبل نارووال کے امانت علی کے ساتھ سرانجام پائی تھی جسے اکثر وبیشتر اس کے سسرالی مارپیٹ کا نشانہ بنا تے تھے ، گذشتہ روز متوفیہ کائنات کے خاوند امانت علی ، دیور لیاقت علی اور ساس صفیہ زوجہ محمد طفیل نے زبردستی تیزاب پلا دیا جس کے نتیجہ میں وہ جان کی بازی ہار گئی ۔

متعلقہ عنوان :