جرمنی، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی راہ میں حائل رکاوٹ دور

اتوار مئی 10:20

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مئی2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جرمنی کی رکنیت اب تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کے لیے دی جانے والی اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے بتایا کہ رکنیت کے حصول کا فیصلہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح اب سلامتی کونسل میں خالی ہونے والی دو نشستوں کے لیے جرمنی اور بیلجیم ہی امیداوار ہیں۔ جرمنی اس سے قبل 2011ء اور 2012ء میں سلامتی کونسل کا رکن رہ چکا ہے۔