فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرہ، اضافی پولیس تعینات

اتوار 6 مئی 2018 10:20

پیرس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے 2 ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ تعیناتی صدر ایمانوئل ماکروں کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کیے گئے احتجاج کے تناظر میں کی گئی ہے۔ پیرس میں یکم مئی کو عالمی یوم محنت کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس نے ان مظاہروں میں گرفتار کیے گئے 7 افراد پر کاریں نذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :