انیل کپور کے دہلی میں مومی مجسمے کو سونم کپور کی شادی کے لئے روایتی شادی والا نیا لباس پہنا دیا گیا

اتوار 6 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انیل کپور کے دہلی میں مومی مجسمے کو سونم کپور کی شادی کے لئے روایتی شادی کا نیا لباس پہنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دہلی کے مادام تسائو میوزیم نے اداکار انیل کپور کے دہلی میں مومی مجسمے میں اداکارہ سونم کپور کی شادی کی وجہ سے حیرت انگیز تبدیلی کرتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں مومی مجسمے کے مالک نے شادی کے لحاظ سے کپڑوں کا انتخاب کیا ہے اور نیلے سوٹ کی تبدیلی کے بعد اسے کالے رنگ کا سوٹ اور روایتی پگڑی پہنا دی ہے، ۔ اداکارہ سونم کپور کی مہندی 7مئی، بارات 8مئی کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :