میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئں، دیشا پتانی

اتوار 6 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہونی چاہیئں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیشا پتانی نے کہا ہے کہ ان کا فلم انڈسٹری میں دوسرے اداکاروں کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے اس کے برعکس وہ اچھی اور معیاری فلموں کا حصہ بننے پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جو لوگوں کو ہمیشہ یاد رہیں، ایک وقت تھا جب میں نروس ہوتی تھی، اب میں سخت محنت اور شائقین کو تفریح فراہم کرنا چاہتی ہوں اور میرا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسوں کے قابل ہوں، جب لوگ میری فلمیں دیکھنے آئیں تو وہ خوش ہو کر سینما سے جائیں اور میری فلمیں لوگوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :