شاہ رخ خان فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے

اتوار 6 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھاریی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سلیوٹ‘‘ کی عکسبندی رواں سال ستمبر میں شروع کریں گے جس کی عکسبندی ایک ماہ تک جاری رکھیں جس کے بعد شاہ رخ خان فلم ’’زیرو ‘‘ کی تشہیر کے لئے بریک لیں گے، فلم میں شاہ رخ بھارتی خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ شاہ رخ کسی کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کام کریں گے۔ اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’’زیرو‘‘ رواں سال 21دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔