سنجے دت تیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘کے ہندی ریمیک کی عکسبندی لکھنئو میں جلد شروع کریں گے

اتوار 6 مئی 2018 10:30

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت تیلگو فلم ’’پراستھانم کے ہندی ریمیک کی عکسبندی لکھنئو میں جلد شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار دیوا کٹاتیلگو فلم ’’پراستھانم ‘‘ کی ہندی ریمیک فلم کی عکسبندی کے لئے لکھنئو کے علاقے گومٹی نگر میں امبیڈکر پارک، اندرا گاندھی پراتشتھان، حضرت گنج میں جہانگیر آباد محل، چوک میں رومی دروازہ اور پرانے شہر میں چند مقامات دیکھے ہیں جبکہ انہوں نے عکسبندی کے لئے چند گھر بھی دیکھے ہیں لیکن ابھی ان مقامات کو حتمی شکل دینا باقی ہے، فلم کی عکسبندی 23یا 24مئی کو شروع ہونے کا امکان ہے جو لکھنئو میں 2ماہ تک جاری رہے گی، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :