لالی وڈ فلم ’’ وجود ‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا

فلم میں جاوید شیخ، ندیم، شاہد، دانش تیمور، سعیدہ امتیاز شامل ہیں ‘جوعیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 6 مئی 2018 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) لالی وڈ فلم ’’ وجود ‘‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وہدایتکار جاوید شیخ کی فلم ’وجود‘ کا دوسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔ جاوید شیخ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘‘وجود’’ میں جاوید شیخ، ندیم، شاہد، دانش تیمور، سعیدہ امتیاز شامل ہیں جب کہ فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

لولی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیروز جاوید شیخ، ندیم اور شاہد پہلی بار آںے والی تھرلر رومانٹک فلم ’وجود‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔خیال رہے کہ جاوید شیخ، ندیم اور شاہد نے ایک ساتھ ’وجود‘ سے قبل کوئی فلم نہیں کی، تاہم ندیم اور شاہد جب کہ جاوید شیخ اور ندیم نے بھی ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تینوں اداکار ماضی میں ہیروز کے طور پر فلم انڈسٹری پر راج کرتے رہے، تاہم اب پہلی بار انہیں ایک ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔

’وجود‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی ہدایات بھی خود جاوید شیخ نے دی ہیں، جو فلم میں ممکنہ طور پر منفی کردار میں نظر آئیں گے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس واقعے کے گرد گھومتی ہے، تاہم فلم کے ٹیزر ٹریلرز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس میں شائقین کو نہ صرف ایکشن بلکہ بدلے اور رومانس کا تڑکا بھی دیکھنے کو ملے گا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں نوجوان اداکار دانش تیمور، فریحہ الطاف، اداکارہ سعیدہ امتیاز اور بھارتی اداکارہ ادیتی سنگھ بھی جلوہ گر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :