پاکستانی اداکارہ سجل علی نے آخر کار شادی کا فیصلہ کرلیا

فیروز خان سے راستے جدا ہونے کے بعد مشہور شخصیت کو اپنی زلفوں کا اسیر کر لیا

اتوار 6 مئی 2018 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) پاکستانی اداکارہ سجل علی عنقریب شادی کرنیوالی ہیں۔ سجل علی کس سے شادی کرنے والی ہیں یہ بات تو ابھی سامنے نہیں آ سکی ہے تاہم انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ سابق دوست اور اداکار فیروز خان کو جواب دینے کے لئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

چند سال پہلے سجل علی اور فیروز خان کی دوستی مثالی سمجھی جاتی تھی اور دونوں شادی کے خواہش مند بھی تھے لیکن کئی وجوہات کی بنا پر ان کے راستے جدا ہوگئے تاہم اب یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ سجل علی کی دوستی ان دنوں ایک مشہور شخصیت کے ساتھ ہے اور دونوں عنقریب شادی کرنے کا اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :