ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا سوا دو فٹ کا چاند انتقال کر گیا

چاند احمد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا‘چاند نے کئی بار اداکارہ میرا کوکئی بار پروپوز کیا

اتوار 6 مئی 2018 11:30

ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا سوا دو فٹ کا چاند انتقال کر گیا
پسرور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2018ء) ادکارہ میرا سے شادی کی خواہش کرنے والا پسرور کا سوا دو فٹ کا چاند انتقال کر گیا۔مختلف ویب سائٹس پر لگنے والی خبر کے مطابق، چاند احمد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا۔ چاند نے کچھ عرصہ قبل میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر کافی شہرت حاصل کی تھی۔

اس کی کی وفات پر اہل علاقہ اور لوگوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ چاند بہت اچھا اور پیار کرنے والا تھا جبکہ لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں سے خوش ہوتے تھے۔خیال رہے کہ 2014 ء میں پسرور کا چاند اداکارہ میرا پر فدا ہوگیا تھا اور اس نے میڈیا پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ میرا آئی لو یو‘‘ جبکہ چاند جھٹ منگنی پٹ بیاہ کا بھی خواہشمند تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی اداکارہ میرا کو کئی لوگوں نے پروپوز کیا لیکن میرا نے کسی کا جواب نہیں دیا۔ ماضی میں اداکارہ میرا کے کئی اسکینڈلز سامنے آتے رہے ہیں جن میں سے ایک نکاح پر نکاح کیس تھا۔ حال ہی میں اداکارہ میرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اداکارہ میرا کے مطابق وہ پاکستان چھوڑ کر امریکہ یا کینیڈا شفٹ ہو جائیں گی۔ فلمسٹار میرا نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔