رجت کپور نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر دی

اتوار 6 مئی 2018 11:50

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ فلمساز و اداکار رجت کپور نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز و اداکار رجت کپور نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ انہوں نے سگریٹ نوشی کی عادت ترک کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ اس سے قبل انہوں نے 2014ء میں بھی سگریٹ نوشی ترک کی تھی۔ رجت کپور ہارر فلم ’’پری‘‘ میں اداکارہ انوشکا شرما اور پرم براتا چھترجی کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :