انوپم کھیر امریکی سیریز ’’نیو ایمسٹرڈیم ‘‘ میں دکھائی دیں گے

اتوار 6 مئی 2018 11:50

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2018ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر امریکی سیریز ’’نیو ایمسٹرڈیم ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار انوپم کھیر نے امریکی سیریز ’’نیو ایمسٹرڈیم ‘‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں امریکی سیریز ’’نیو ایمسٹرڈیم ‘‘ کی کاسٹ کو جوائن کر لیا ہے اور انہیں اداکارہ فریما اگیمن کے ساتھ عکسبندی کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کی دیگر کاسٹ میں جینٹ مونٹگومرے، جوکو سمس، ٹیلر لبین بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :